جھل مگسی آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی میں علی مگسی کی گاڑی کو حادثہ

جھل مگسی آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی میں علی مگسی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ علی مگسی کی گاڑی فنشنگ لائن سے 25 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہوئی تاہم وہ اور ان کا ساتھی ڈرائیور محفوظ رہے۔ جھل مگسی آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہو چکا ہے۔ فیصل شاہد خیل نے پہلی، آصف فضل نے دوسری، صاحبزادہ سلطان محمد علی نے تیسری اور نادر مگسی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔سٹاک کیٹیگری میں علی مگسی پہلے نمبر پر رہے جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں دینا پٹیل پہلے، ردا زینب دوسرے اور لالین اخونزادہ تیسرے نمبر پر رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں