0

ناصر ادیب نے ریما خان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

پاکستان کے مشہور فلم رائٹر ناصر ادیب نے اداکارہ ریما خان سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔ سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد انہوں نے نجی چینل کے پوڈ کاسٹ میں اداکارہ ریما سے بات کی۔ ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ میں نے بغیر تحقیق کے ریما خان کے بارے میں بیان دیا جس پر مجھے افسوس ہے۔مجھے معاف کر دو۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ ریما خان کا اصل نام ثمینہ ہے اور میں جس ریما کی بات کر رہا تھا وہ ان کی نہیں کیونکہ انہوں نے اپنا بچپن غربت میں گزارا۔ واضح رہے کہ ناصر ادیب نے حال ہی میں اداکارہ ریما خان کو فون کیا تھا۔ انہوں نے ماضی کے بارے میں ایک پوڈ کاسٹ میں ایک متنازعہ بیان دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں