پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو آئین سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئین کے آرٹیکل 158 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔کراچی سے جاری اپنے بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہوش میں رہے، فیصلے ذاتی نہیں ملکی مفاد میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی مہنگی ایل این جی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالنے دیں گے، پاور پلانٹ کو قدرتی گیس دے کر عوام کو گیس سے محروم کیا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اپنے وفاقی وزیر توانائی سے پوچھیں کہ وہ کس کے ایجنڈے اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ معاملہ قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھایا گیا تاہم وفاقی وزیر توانائی ایوان کو مطمئن نہ کر سکے۔شازیہ مری نے کہا کہ وفاق اجلاس نہ بلا کر صوبوں کو فیصلہ سازی کے آئینی حق سے محروم کر رہا ہے۔ وفاقی حکومت کو آئین سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئین کے آرٹیکل 158 کی صریح خلاف ورزی ہے، آرٹیکل 158 کے تحت قدرتی گیس کا کنواں جس علاقے میں موجود ہے اس کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کا اجلاس نہ بلانا شراکت داری کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ وزیر بتائیں اضافی ایل این جی کیوں خریدی اور آج سرپلس کیوں ہے؟
حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان
پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان
190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے، عطاتارڑ
بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت سے تحویل میں لے لیا گیا
190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ: عمران خان کو 14 سال، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا
ٹرمپ کو کرارا جواب، ڈنمارک کا 500 سالہ شاہی نشان تبدیل
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان
اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک