ہفتہ کو یہاں مختلف علاقوں میں حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پہلے واقعے میں شاہراہ فیصل میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ایک اور واقعہ میں سپر ہائی وے پر کار الٹ گئی۔ 1 ایک 0 سالہ لڑکا ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ کورنگی کے علاقے میں سڑک پر گاڑی کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ حادثہ کے وقت خاتون سڑک پار کر رہی تھی۔ لاش کو اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس تفتیش کر رہی تھی۔
حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان
پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان
190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے، عطاتارڑ
بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت سے تحویل میں لے لیا گیا
190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ: عمران خان کو 14 سال، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا
ٹرمپ کو کرارا جواب، ڈنمارک کا 500 سالہ شاہی نشان تبدیل
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان
اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک