0

یونان کے جنوبی جزیرے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتا،کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ہفتہ کو یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی۔ یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔ 40 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 39 کو بچا لیا گیا ہے۔ ایتھنز کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں سوار زیادہ تر پاکستانی تھے، کشتی کے لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعہ کی تحقیقات کرکے 5 روز میں وزیر داخلہ کو رپورٹ دے گی۔ .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں