پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز میں معاملات طے،اہم خبر آگئی

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز میں مفاہمت طے پانے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر اب کوئی پیچیدگی نہیں رہی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پر معاہدوں کا کام آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے، اب ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کو اعلان کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو چھٹی کے باعث اعلان نہ ہوسکا تو پیر تک اعلان ہونے کا امکان ہے تاہم اتوار کو اعلان ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ہائبرڈ ماڈل… معاہدے کے تحت آئی سی سی اور بھارت نے پی سی بی کی تمام شرائط مان لی ہیں۔ ہائبرڈ ماڈل کی منظوری سے چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور دبئی میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں