0

کراچی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص اور بیٹا جاں بحق

کراچی میں جمعرات کی رات موٹرسائیکل ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص اور اس کا بیٹا جاں بحق جب کہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی۔ اندھیرے کے باعث سڑک پر ٹکرانے سے ایک شخص اور اس کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بیوی کو معمولی زخم آئے۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 49 سالہ رضوان اور چار سالہ روحان کے نام سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں