معروف گلوکار طلحہ انجم نے کراچی میں اپنی ایکشن سے بھرپور فلم ”کٹر کراچی“ دیکھنے کے لیے اوشین مال کا اچانک دورہ کیا، جو کہ سین میکس سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے، جو کہ سال 2024 کی آخری فلم بھی ہے۔ مال میں طلحہ انجم کا مداحوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر گلوکار طلحہ انجم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ مداحوں کا مثبت ردعمل اور فلم کو سراہا۔ سنے میکس سینما کے نمائندے محمد حسیب نے کہا کہ یہ کہانیاں ملک میں سینما انڈسٹری کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ گلوکار طلحہ انجم نے بھی مداحوں سے ملاقات کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور ان کی تعریف کی۔ فلم میں عمران اشرف اور اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھی مرکزی کردار ادا کیے جو اس وقت ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت ہے۔
0