308

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کاایک اور کارنامہ، اسلامی یکجہتی گیمز میں سونے کا پہلا تمغہ پاکستان کے نام کر دیا۔

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے دیا، اسلامی یکجہتی گیمز میں سونے کا پہلا تمغہ پاکستان کے نام کر دیا۔

ارشد ندیم نے جیولین تھرو مقابلوں میں اسلامی یکجہتی گیمز کی 88 اعشاریہ 55 میٹر ریکارڈ تھرو کی، سٹار ایتھلیٹ کا یہ چوتھا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔

اس سے قبل انہوں نے کامن ویلتھ گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ارشد نے ایران میں ہونیوالے امام رضا کپ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں