ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں دہشت گردوں نے 17 شہری کارکنوں کو اغوا کر لیا۔ سیکورٹی فورسز نے اغوا ہونے والے آٹھ مزدوروں کو کامیابی سے بازیاب کرالیا۔ دہشت گردوں نے بھتہ خوری کے لیے کارکنوں کو اغوا کیا۔ اغوا کیے گئے کارکن غیر مسلح شہری تھے۔ اغوا کے بعد دہشت گردوں نے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی‘ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ کارکنوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا جبکہ باقی مغویوں کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں۔دہشت گردوں کی گھناؤنی کارروائیوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ یا اسلامی اقدار؟ ان غیر انسانی کارروائیوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
0