0

جونی لیور کا عمران اشرف کیلئے بھارت سے محبت بھرا پیغام

معروف ہندوستانی کامیڈین اور لیجنڈ شخصیت جونی لیور نے عمران اشرف کے لیے سرحد پار سے محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔جونی لیور نے عمران اشرف کے مشہور کردار ’بھولا‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کمال کی اداکاری ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ میزبانی بھی کرتے ہیں اور آپ کو میزبانی کرتے ہوئے دیکھ کر آپ دنگ رہ گئے ہیں کیونکہ میزبانی کرنا بہت مشکل کام ہے۔ہندوستانی اداکار نے مزید کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ کے پروگرام میں جتنے کامیڈین شامل ہیں سب لیجن۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنے پروگرام میں آنے والے ٹیلینٹ کو بھی نمایاں کر رہے ہیں جو بہت بڑی بات ہے۔جونی لیور نے اپنے پیغام میں آخر میں عمران اشرف اور ان کے شومذاق رات کی پوری ٹیم کے لیے اپنے نیک تاثرات کا اظہار کیا۔عمران اشرف نے سرحد پار سے ملنے والے اس محبت بھرے پیغام کو اپنے لیے سب سے بڑا اعزاز قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں