شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے سے زائد عرصے بعد ختم ہوگئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف جاتی امرا روانہ ہوگئے، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ نواز شریف سے حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق ہدایات لی گئیں۔وزیراعظم نے سابق وزیراعظم کو پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جب کہ دونوں نے تحریک انصاف کے تحریری مطالبات پر بھی غور کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی نے حکومتی کمیٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات پر بھی غور کیا۔تمام وزراء اور پارٹی کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم سے ملاقات میں کورم پورا نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا۔پیر کو بلائے گئے اجلاس میں شہباز شریف حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے جب کہ کورم پورا رکھنے اور پارلیمانی کاروبار میں حصہ لینے کی ہدایات دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں