چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سات دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھا اجلاس نہیں ہوگا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، عرفان صدیقی کا مذاکرات کو تعطل کا شکار کرنا مناسب نہیں۔ مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیش رفت ہو رہی ہے لیکن کمیشن نہ بننے والا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ تحمل اور برداشت سے مذاکرات پر توجہ دیں۔ بلکہ معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے جلد بازی کی بجائے صبر سے کام لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دعوت نامے سرکاری سطح پر نہیں آئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوتوں کا فیصلہ ان کی الیکشن کمیٹی کرتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم فیصلوں پر دستخط کر کے انتظامی امور کا آغاز کر دیا
افغان مسئلے کے حل کے لیے علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان
پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کیخلاف اہم اقدام ،کیا کرنے والے ہے ؟جانیں
سارہ قتل کیس میں پیشرفت، ملزم کی سزا میں اضافے کیلئے سالیسٹرجنرل کا کورٹ آف اپیل سے رجوع
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف لیتے وقت بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا
امریکی صدارت سنبھالتے ہی ٹرمپ کے بڑے بڑے فیصلے
برطانیہ: ملزم نے ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کے قتل کا اعتراف جرم کرلیا
حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی
اسرائیل نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں لیکن وہ تباہ نہیں ہوئی، میڈیا