وزیرداخلہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے امریکہ پہنچ گئے

وزیر داخلہ محسن نقوی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے جہاں وہ امریکا میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔واضح رہے کہ آج 20 جنوری 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں صدر جو بائیڈن، سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما کے علاوہ ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔ .حلف برداری کی تقریب میں صدر جو بائیڈن، سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما کے علاوہ ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔ .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں