حلف برداری کی تقریب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر کے انتظامی امور کا آغاز کر دیا۔ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات کو منسوخ کر دیا، جن میں اقتصادی اور سیاسی اصلاحات کے اہم فیصلے بھی شامل ہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے دارالحکومت حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے حکم نامے پر بھی دستخط کیے۔ صدر ٹرمپ نے فائلوں پر دستخط کیے اور انہیں حاضرین کو دکھایا۔ کیپیٹل ایرینا میں منعقدہ اس شاندار تقریب میں ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تالیوں اور نعروں سے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں پولیس، کھلاڑیوں اور مختلف اداروں کے دستوں نے صدر مملکت کو سلامی دی۔اس موقع پر ٹرمپ نے اپنے خاندان اور قریبی ساتھیوں کا عوام سے تعارف کرایا اور ان کے بارے میں خوب باتیں کیں۔اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پچھلی انتظامیہ کے تباہ کن ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کریں گے، مہنگائی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے، اور مجرموں کو ان کے ملکوں کو واپس بھیجیں گے۔انہوں نے بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی آف شور ڈرلنگ پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔
وزیرِ اعظم کے قومی اسمبلی میں پہنچتے ہی اپوزیشن کا احتجاج اور نعرے
ترکیہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، 32 زخمی
مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب
مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود دو ڈھائی فیصد کم کرے گی: سابق گورنر اسٹیٹ بینک
بینچز اختیارات کیس کا معاملہ: سپریم کورٹ کے 3 ججز کا چیف جسٹس اور آ ئینی بینچ کے سربراہ کو خط
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم فیصلوں پر دستخط کر کے انتظامی امور کا آغاز کر دیا
افغان مسئلے کے حل کے لیے علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان
پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کیخلاف اہم اقدام ،کیا کرنے والے ہے ؟جانیں
سارہ قتل کیس میں پیشرفت، ملزم کی سزا میں اضافے کیلئے سالیسٹرجنرل کا کورٹ آف اپیل سے رجوع
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف لیتے وقت بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا