ترکیہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، 32 زخمی

پیر اور منگل کی درمیانی شب شمال مغربی ترکی کے ایک سکی ریزورٹ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے علاقے کارتالکیا میں واقع 12 منزلہ گرینڈ کارٹیل ہوٹل کے ریستوران میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 27 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔رپورٹ کے مطابق آگ سے بچنے کے لیے 2 افراد نے گھبرا کر عمارت سے چھلانگ لگا دی اور اسی وقت ہلاک ہو گئے۔ دوسروں نے چادروں اور کمبلوں کا استعمال کرتے ہوئے عمارت کی کھڑکیوں سے نیچے چڑھنے کی کوشش کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اسکول کی چھٹیوں کی وجہ سے ہوٹل تقریباً 230 مہمانوں سے 90 فیصد بھرا ہوا تھا۔ترک ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم ہوٹل کا مقام پہاڑ پر ہونے کی وجہ سے ان کے لیے آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ترکی کے وزیر انصاف یلماز تنک نے ریزورٹ میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے چھ پراسیکیوٹرز کو تفویض کیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں