طارق ٹیڈی کی حالت مزید بگڑ گئی، جگر ستر فیصد کام نہیں‌کر رہا، وینٹی لیٹر پر منتقل

لاھور: (ویب نیوز ڈیسک) سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی جو کہ جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے .
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طارق ٹیڈی کا جگر ستر فیصد کام نہیں‌کر رہا . طارق ٹیٍڈی کی طبیعت کی خرابی کی خبر چند روز قبل سامنے آئی جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے طارق ٹیڈی کے مفت علاج کا اعلان کیا .
طارق ٹیڈی کی حالت اس قدر بگڑ چکی ہے کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے. طارق ٹیڈی کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی جب وہ گزشتہ دنوں الفلاح تھیٹر میں پرفارم کررہے تھے کام کے دوران جب ان کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں ہسپتال لیجایا گیا وہاں انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا. ابھی تک کی اطلاعات یہی ہیں‌کہ طارق ٹیڈی کی حالت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے اور

انکی تشویشناک صورتحال پر ان کے فیملی والے دوست احباب سب پریشان ہیں. طارق ٹیڈی سٹیج کا ایک بہت بڑا نام ہیں انہوں نے سال ہا سال سٹیج پر کام کرکے فن کی خدمت کی ہے.
طارق ٹیڈی کے مداح اپنے پسندیدہ فنکار کی تشویشناک حالت دیکھ کر کافی پریشان اور اداس ہیں. دوسری طرف وزیراعلی پنجاب کی جانب سے طارق ٹیڈی کے مفت علاج کے اعلان کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

5 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

5 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

10 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

10 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

10 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

11 hours ago