اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ںیپرا نے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
انمول ٹی وی نمائیندے کے مطابق نیپرا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ) نے جون کے لیے بجلی کے نرخ میں 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 28 جولائی 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
اس سے قبل مئی کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 91 پیسے چارج کیا گیا تھا جو صرف ایک ماہ کے لیے تھا، جون کا ایف سی اے مئی کی بہ نسبت ایک روپیہ 99 پیسے اگست میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پرہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
زمبابوین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی چیمپئینز ٹرافی کی…
دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے…
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے خراب موسم کے درمیان آپس…
ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز بدل اس میں قطبی ریچھ میں شامل ہونے والے…
پارٹی حکومت نے اپنا موقف بدلتے ہوئے گرومنگ گینگ کی انکوائری کا فیصلہ کیا، وزیر…
برطانیہ میں اپنی 10 سالہ بیٹی سارہ قتل جرم میں عمر قید شریف کے قیدی…