لندن: (انمول نیوز)برطانیہ کے نئے بادشاہ پرنس چارلس سوئم نے قوم سے پہلے خطاب میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے نئے بادشاہ پرنس چارلس سوئم نے قوم سے پہلا ویڈیو خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا میں بہت زیادہ دکھی احساس کے ساتھ آپ سے بات کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم نے اپنی زندگی لوگوں کے لیے وقف کردی، انہوں نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں ہیں جب کہ انہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کردی۔
پرنس چارلس سوئم نے ملکہ الزبتھ دوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی روایات سے بہت پیار تھا، میں اپنی والدہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
علاوہ ازیں انہوں نے اپنے خطاب میں بیٹے ولیم اور بہو کیٹ کو پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا آج اجلاس
پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے: گورنر پنجاب
پاکستانی سفیر کا ترکیہ میں آگ سے متاثرہ مقام کا دورہ
ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع
کمیشن نہیں بنا تو حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کا اعلان
قومی اسمبلی اجلاس کے ایک دن کا خرچہ کتنا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم
آپ سستی گاڑیاں چھوڑ کر مہنگی گاڑیاں خریدیں ایسا نہیں ہونے دیں گے: فیصل واؤڈا
امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے، محسن نقوی
اپنا گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب