نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ٹم ساؤتھی اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگلے ماہ 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ ہیملٹن میں کھیلیں گے۔ ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ شروع سے ہی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا ایک خواب تھا، اپنے ملک کے لیے 18 سال کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ ٹم ساؤتھی کا کیریئر شاندار رہا ہے اور ریکارڈ ان کے بارے میں سب کچھ بتاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی فتوحات میں ٹم ساؤتھی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ٹم ساؤتھی نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 385، 161 ون ڈے میچوں میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ اگر نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیتا ہے تو ٹیم کے لیے سائوتھ پاو دستیاب ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں