بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچيں گے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ وہ تحریک انصاف کے بانی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔ پارٹی کے مختلف علاقوں کے رہنماؤں کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں احتجاج کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ اور ڈی آئی خان ریجنز کے اراکین پارلیمنٹ اور عہدیداروں نے شرکت کی۔دوسری جانب بشریٰ بی بی بھی 24 نومبر کے احتجاج کی تیاری کے لیے متحرک ہوگئیں، انہوں نے انصاف طلبہ اور نوجوان رہنماؤں سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے بانی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے عہدیداروں کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں