نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج، اہم فیصلے لیے جانے کا امکان

اسلام آباد: نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزراء، تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کے موثر تبادلے پر غور کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں