سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبیعت بگڑ گئی، بہترین علاج کی ضرورت

اور اب انہیں بہترین علاج کی ضرورت ہے۔ان کے بیٹے نعمان نذیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد کو فوری طور پر بہترین طبی علاج کی ضرورت ہے۔محمد نذیر جونیئر کے بیٹے نعمان نذیر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کے والد کے سینے میں انفیکشن ہے اور ان کے پیٹ میں پانی جمع ہو گیا ہے، وہ خود ان کے علاج کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر پاکستان کے لیے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔محمد نذیر جونیئر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جس کے بعد سے وہ مختلف پیچیدگیوں کے باعث معمول کی زندگی گزارنے سے قاصر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں