زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوشخبری، بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد: 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوشخبری، بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ منظوری دے دی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیکج موسم سرما میں تین ماہ کے لیے ہوگا، پیکج کے تحت 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے پر 206 روپے 7 پیسے فی یونٹ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے لیے 3.1 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ یاد رہے کہ پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔ جس کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی استعمال کرنے پر ٹیرف میں ریلیف ملے گا۔ اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، پیکج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر سے فروری تک ہوگا۔. بجلی کی سہولت کا پیکیج گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین پر لاگو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں