، حکومتِ پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری رکھی ہوئی ہے : امریکی محکمہ خارج

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں، حکومتِ پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری رکھی ہوئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی اطلاعات سے آگاہ ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے خلاف وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں