پھالیہ میں گھر کے اندر رکھے آتشبازی کے سامان میں دھماکے سے ایک کمسن اور چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے، واقعہ کوٹ پھلے شاہ میں آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے پیش آیا۔ واقعے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
0