انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔ٹام لیتھم انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کین ولیمسن گروئن انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ بولنگ آل راؤنڈر نیتھن اسمتھ نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔ مچل سینٹنر کو دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسپنرز اعجاز پٹیل اور ایش سوڈھی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مارک چیپ مین کو کین ولیمسن کے لیے راستہ بنانا ہوگا۔بین سیئرز اور کائل جیمیسن بحالی کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ نیوزی لینڈ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں