عدنان صدیقی کی شاہ چارلس سے ناقابلِ فراموش ملاقات،مداحوں کےلیے اہم خبر

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکار عدنان صدیقی کو برطانوی بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کا موقع ملا۔ انہوں نے بکنگھم پیلس میں ہونے والی اس مختصر لیکن ناقابل فراموش ملاقات کی کہانی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے شیئر کی۔ تصویر اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر، ورسٹائل اداکار نے چند مختلف تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اور کنگ چارلس III کو خوش گپیوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ ہماری گفتگو مختصر مگر متحرک تھی، جیسے پلک جھپکتے مختلف دنیاؤں کی ملاقات۔انہوں نے لکھا کہ بادشاہ چارلس سوم میں لوگوں کو پرسکون رکھنے کی منفرد صلاحیت تھی جس نے دیرپا تاثر چھوڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں