لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ،تین مکمل لاک ڈائون کا اعلان

پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رات 8 بجے تک ریسٹورنٹس سے کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی، سموگ صحت کے بحران میں تبدیل ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے ڈیٹوکس مہم کے نام سے مہم شروع کر رہے ہیں، سموگ سے متعلق احتیاطی تدابیر کورونا کی طرح اٹھانی چاہئیں۔اانکا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک ہفتے میں 7 ہزار 165 افراد متاثر ہوئے، کل سے اگلے اتوار ملتان اور لاہور میں تعمیرات پر پابندی لگا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم ہوا کا رخ بدل سکتے ہیں اور نہ پڑوسی ملک پاکستان۔ اور بھارت کو سموگ کے معاملے پر دھرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی کے باعث پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں، سکولوں کی چھٹیاں بڑھائی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں