پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارٹی قائدین سے دیگر سیاسی جماعتوں کو انگیج کرنے کی گزارش کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجا و دیگر کو نام لے کر مخاطب کیا۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر، وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب سے گزارش ہے، ہم ڈیڑھ سال سے جیلوں میں ہیں، لیڈر شپ کے پاس وقت اور مہلت ہے تو کسی دن ہمارے پاس بھی تشریف لائے، اگر باہر بیٹھی لیڈر شپ ہمارے پاس آتی ہے تو ہوسکتا ہے کوئی بہتر مشورہ دے سکیں۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری سے گزارش ہے فیصلہ کریں وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتے ہیں، جمہوری قوتوں کے لئے اہم وقت ہے وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتی ہیں۔
بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
جن کی آنکھوں سے آنسو بہے، ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے: حماس
آرمی چیف سے ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی، گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے
آرمی چیف سے ملاقات میں اپنا سارا معاملہ ان کے سامنے رکھ دیا، بیرسٹر گوہر
3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
جو کچھ ہوگامذاکراتی کمیٹی کےذریعے سب کے سامنے ہوگا، وزیراعلی کےپی
ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا: عمر ایوب
مذاکرات کا تیسرا دور: پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیے
پاکستان سے جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
روپے کی بے قدری جاری، انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا