پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، کارکنان مطالبات کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔ جبکہ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اصل احتجاج ڈی چوک پر ہے، میلوں، مویشی منڈیوں یا شاہراہ پر بیٹھنا بنوں یا کرک میں انڈس ہائی وے کو بلاک کرنے کے مترادف ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری پارٹی بڑی ہے۔ ایک منظم جماعت ہےمیرے پاس ہر احتجاج کی ویڈیو ہے، ہم نے کارکنوں کو پرامن رہنے کا کہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے احتجاج کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے ہمارے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا، اگر حکومت نے جبر کیا تو۔ اگر ایسا ہوا تو ملک کو مزید نقصان ہوگا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔ پوچھا، حق بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کل کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا، میں بھی طاقت کا مہمان نہیں بننا چاہتا۔ شرافضل مروت نے کہا کہ سی کو پسند آئے یا نہ آئے میں اپنا کردار ادا کروں گا، اصل احتجاج ڈی چوک پر ہے۔ مویشی منڈیوں یا موٹر ویز میں بیٹھنا بنوں یا کرک میں انڈس ہائی وے بلاک کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ مجھے 24 نومبر کو ڈیوٹی دیں تو دیکھیں پارٹی کتنی متحرک ہے۔ کریڈٹ کھانے سے آتا ہے، ٹویٹر پر بیٹھ کر دو لائنیں لکھنے سے نہیں۔ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، میرا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، اگر کسی نے مجھے سائیڈ پر رکھا تو پارٹی کا نقصان ہے۔
پاکستان سے جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
روپے کی بے قدری جاری، انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
بھارتی آرمی چیف کا بیان مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے: آئی ایس پی آر
پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع اور چیف آف آرمی سٹاف کے بیانات کو مسترد کر دیا
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان
پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے
پاکستان کبھی بھی امریکا کا ٹیکنیکل اتحادی نہیں رہا: ترجمان امریکی قومی سلامتی
موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا: محمد اورنگزیب
2024 میں کتنے بیرون ملک ملازمت کیلئے چلے گئے ؟ حیران کن اعدادو شمار سامنے آ گئے
چند گھنٹوں کا مارشل لا مہنگا پڑ گیا، جنوبی کوریا کے صدر گرفتار