جو 24 نومبر کو باہر نہیں آئے گا وہ پارٹی سے باہر ہو جائے گا،عمران خان

پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ جو 24 نومبر کو باہر نہیں آئے گا وہ پارٹی سے باہر ہو جائے گا۔ پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے مطابق انہوں نے کہا کہ طاقتور حلقے جس کو بھی آگے کریں گے، پی ٹی آئی کی قیادت کمیٹی ان سے تین مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ تین مطالبات 26ویں آئینی ترمیم ہیں۔ خاتمہ اور آئینب حالی کے علاوہ اس میں مینڈیٹ کی واپسی اور تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی پر بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج ملتوی یا معطل نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں