ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق سی ای او کو سربراہ محکمۂ تعلیم نامزد کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق سی ای او لنڈا میک موہن کو محکمہ تعلیم کا سربراہ نامزد کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو 76 سالہ لنڈا میک موہن کو محکمہ تعلیم کی سربراہی کے لیے نامزد کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لنڈا میک موہن تعلیم کی بہتری کے لیے کوششوں کی قیادت کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ پورا کر دیا ہے۔لنڈا میک موہن نے 2009 میں امریکی سینیٹ کے لیے انتخاب لڑنے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی محکمہ تعلیم کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ صدر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کئی اہم عہدوں پر نامزد کر چکے ہیں، جن میں سیکرٹری آف سٹیٹ، سیکرٹری آف ڈیفنس، ڈائریکٹر سی آئی اے، ہوم لینڈ سکیورٹی چیف، ہیڈز آف گورنمنٹ ایفیشنسی، وائٹ ہاؤس میں چیف آف سٹاف شامل ہیں۔ ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں