پی ٹی آئی اتنے لوگ اسلام آباد نہیں لا سکتی ان کو سیاسی طور پر دھچکا لگے گا، عظمیٰ بخاری

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 24 نومبر کو وہی کریں گے جو ہم دہشت گردوں کے خلاف کریں گےپنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے 24 نومبر کو تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔۔ انہوں نے اپنے کیس کے بارے میں بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش ویڈیو پوسٹ کرنے کا اعتراف کیا، ویڈیو 3 اکاؤنٹس سے پوسٹ کی گئی، یہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کے لوگ ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اس کیس میں جلد سے جلد انصاف ہو، میرا اصل کیس آج طے نہیں ہوا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں جس ریلی کو لے کر آئے تھے اس پر 81 کروڑ روپے لاگت آئی۔ ایم این ایز کو فسادات کرانے کے لیے 4.4 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس پلان اے، بی، سی ہے تو ریاست کے پاس پورا اے بی سی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں