اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرانیوالوں کو 50 لاکھ ڈالرز کا لالچ،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک سال کی کوشش کے باوجود یرغمالیوں کو آزاد نہیں کرا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے یرغمالیوں کو 50 لاکھ ڈالر کا لالچ دیا۔ اس حوالے سے نیتن یاہو کا کہنا ہے۔ کہ وہ غزہ سے یرغمالیوں کے محفوظ انخلاء کے لیے ہر یرغمالی کے لیے 5 ملین ڈالر ادا کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے یرغمالیوں کو رہا کیا انہیں ان کے اہل خانہ سمیت غزہ سے نکالا جائے گا۔دوسری جانب غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان وحشیانہ حملوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں